ہسپتالوں کے سالڈ ویسٹ کی تلفی حکومتی ترجیحات میں شامل ہے،صوبائی وزیر تحفظ ماحولیات

August 05, 2020

لاہور(خصوصی رپورٹر)صوبائی وزیر تحفظ ماحولیات باؤ رضوان نے کہا ہے کہ سرکاری اور نجی ہسپتالوں کے خطرناک اور زہریلے سالڈویسٹ کی مناسب اندازمیں تلفی حکومتی ترجیحات میں شامل ہے جبکہ اس سلسلہ میں صوبہ بھر میں بھرپور مہم شروع کی جارہی ہے، جس کیلئے گوجرانوالہ کو پائلٹ ضلع کے طور پرمنتخب کیاگیاہے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں کئے جانے والے اقدامات کی ہفتہ وار رپورٹ چیف سیکرٹری پنجاب جبکہ ماہانہ کارکردگی رپورٹ چیف منسٹر پنجاب کو بھجوائی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے گزشتہ روز کمشنر گوجرانوالہ آفس میں منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔