فرض شناس پولیس جوان ملک وقوم کاقیمتی سرمایہ ہیں،ذکراللہ مجاہد

August 05, 2020

لاہور(نمائندہ خصوصی) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ فرض شناس پولیس جوان ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔وطن پر جان نچھاور کرنے والے پولیس کے شہداء کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔پوری قوم پولیس سمیت تمام سیکورٹی اداروں کے شہداء اور ان کے اہلخانہ کی مقروض ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے بیان میں کیا۔میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ شہدائے پولیس کی عظیم قربانیوں سے ملک میں امن و امان کی صورتحال قائم ہے۔ ملک و قوم پر اپنی قیمتی جانیں قربان کرنے والے سیکورٹی اہلکار پولیس فورس کے نہیں بلکہ پوری قوم کے شہدا ء ہیں اور پاکستانی غیور قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھولے گی۔ پوری قوم شہداء کی عظیم قربانیوں پر فخر ہے۔میاں ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ گذشتہ ایک سال سے بھارت کے ظالمانہ قبضے سے جموں و کشمیر نازی عقوبت خانہ بن چکا ہے۔