5اگست بھارت کیلئے ڈرائونا خواب بن جائے گا،ہمایوں اخترخان

August 05, 2020

لاہور(خصوصی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنماو سابق وفاقی وزیر ہمایوں اخترخان نے کہا ہے کہ وہ دن ضرور آئے گا جب5اگست کا دن بھارت کیلئے ڈرائوناخواب بن جائے گا ،مودی سرکار طاقت کے بل بوتے پر زیادہ دیرتک کشمیر پر اپنا ظلم اورجبر قائم نہیں رکھ سکتی اور اسے بالآخر منفی ہتھکنڈوں سے سرنڈرکرناہوگا، پاکستانی قوم مقبوضہ جموں وکشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کو مستردکرتی ہے اور آج ʼʼیوم استحصال ʼʼمناکر کشمیریوں سے بھرپور یکجہتی کا اظہارکیا جائے گا۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے دفتر میں پارٹی کے یوتھ ونگ کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ہمایوں اخترخان نے کہا کہ فاشسٹ نریندرمودی کواندازہ ہو چکا ہے کہ اس کا 5اگست کا اقدام اس کے گلی کے ہڈی بنے گا اور انشااللہ وہ دن اب زیادہ دورنہیں ہے ۔ پاکستانی قوم اپنے مظلوم کشمیریوں بھائیوں کی جدوجہد میںسیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گی اور انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے پاکستانیوں اور کشمیریوں کے دل ایک دوسرے کے لئے دھڑکتے ہیں اور بھار ت اپنے جبر کے ذریعے اس لازوال محبت کے رشتے کو ختم نہیں کرسکتا ۔