پنجاب یونیورسٹی میں قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اٹھانے کے بہترین انتظامات

August 05, 2020

لاہور(خبر نگار)وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد اختر نے عید الاضحی کے موقع پر پنجاب یونیورسٹی رہائشی کالونی، ہاسٹلز اور دیگر مقامات سے بروقت قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اٹھانے اور صفائی کے بہترین انتظامات پرپنجاب یونیورسٹی کیمپس کارپوریشن کے سینٹری سپروائزر چوہدری مشتاق مسیح، اسسٹنٹ سینٹری سپروائزر شفیق مسیح و دیگر کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹری ورکرز کی شب و روز کی محنت سے عید الاضحی پر صفائی کے بہترین انتظامات کی بدولت پنجاب یونیورسٹی میں بدبو اور تعفن نہیں پھیلا اور ماحول گندگی سے محفوظ رہا۔