لاہور بورڈ کے نئے دفتری اوقات

August 05, 2020

لاہور(خبر نگار) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہورنے نئے دفتری اوقات کار جاری کردیے ۔ پیرتاجمعرات اورہفتہ دفاتر صبح 9بجےسے 4بجےتک کھلیں گے۔جبکہ جمعہ کےروز آفس 9بجےسےدوپہر ایک بجےتک کھلا رہے گا۔ مراسلےکےمطابق نئےاوقات کارکااطلاق فوری طورپرہوگا ۔