پنجاب چیئرٹی کمیشن کااجلاس،15اگست تک ہرآرگنائزیشن کورجسٹرکروانالازم

August 05, 2020

لاہور(خصوصی نمائندہ) پنجاب چیئرٹی کمیشن کا اجلاس کمیشن کے سینئر ممبر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر حسن اقبال کی زیر صدارت ہوا پنجاب سول سیکرٹریٹ میں منعقدہ اجلاس کی حسن اقبال نے بذریعہ آن لائن صدارت کی ۔اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ سلمان غنی نے اجلاس کو ویب پورٹل پر آرگنائزیشنز کی جانب سے جمع ہونے والی درخواستوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔اجلاس میں رجسٹریشن کے لیے جمع ہونے والی درخواستوں کو رجسٹرڈ کرنے کا جائزہ لیا گیا۔سلمان غنی نے بتایا کہ چیئرٹی کمیشن کے ویب پورٹل پر آرگنائزیشںز کی جمع درخواستوں کو رجسٹرڈ کرنے کا عمل تیز کردیا گیا ہے۔ا جلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ 15 اگست تک ہر آرگنائزیشن کا رجسٹریشن کروانا لازم ہو گا۔پنجاب چیئرٹی کمیشن کے ویب پورٹل پر رجسٹرڈ نہ ہونے والی آرگنائزیشنز کی رجسٹریشن کو کینسل کر دیا جاے گا۔