جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کا نیک کام ہم ہی کرینگے،یوسف گیلانی

August 05, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر ) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کےلئے اپنی خدمات کےحوالےکہا یہ نیک کام ہمارے حصے میں آئے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے دور میں صوبے کے لیے کافی سارا کام ہو چکا تھا لیکن کچھ قوتیں اور ایک سیاسی جماعت صوبے کے قیام میں رکاوٹ بن گئی‘ ہم صوبہ بنا کر روزگار رہائش اور مراعات سہولتیں دیں گے۔ وہ اپنی رہائش گاہ پر مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما محمد اشرف قریشی سے بات چیت کر رہے تھے۔