مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ سے عید کی خوشیاں ماند پڑگئیں

August 05, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ سے عید کی خوشیاں ماند پڑ گئیں، دکانداروں نے سرکاری دفاتر بند ہونے کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور دونوں ہاتھوں سے صارفین کو لوٹتے رہے۔ عید کے دنوں میں نان فروشوں نے سادہ نان کی قیمت 12 سے 13روپے کردی۔ اسی طرح دہی 100 سے 120روپے، ادرک 500 سے 600 روپے، لیموں120 سے 180 روپے، سبز دھنیا 150 روپے کلو، دودھ 120روپے، ٹماٹر 180 روپے، پیاز 50 سے 60 روپے، آلو 70 سے 100 روپے میں فروخت کئے جاتے رہے۔