جلوس روٹس کی بحالی اور سٹریٹ لائٹس فعال کرنے کیلئے سکیموں کے ٹینڈرز جاری

August 05, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) میٹرو پولیٹن کارپوریشن ملتان انتظامیہ نے محرم الحرام کے موقع پر جلوس کے روٹس کی بحالی اور سٹریٹ لائٹس فعال کرنے کیلئے 69ترقیاتی سکیموں کیلئے ٹینڈرز جاری کردیئے ہیں ۔ ٹینڈرز 17اگست 2020 کو اوپن کئے جائیں گے۔