ایکسائز کی موٹر برانچ میں خوردبرد کا معاملہ‘دواہلکار معطل

August 05, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس ملتان کی موٹر برانچ میں ٹوکن ٹیکس اور ٹرانسفر ملکیت میں خوردبرد کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ ڈائریکٹر ایکسائز عبداللہ خان کی جانب سے چار رکنی انکوائری ٹیم تشکیل دی گئی ہے جس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق انسپکٹر شیخ سجاد اور ایم ٹی سی زوار حسین پرائیویٹ گاڑیوں کو سرکاری ظاہر کرکے ٹوکن ٹیکس کی مد میں نقصان پہنچانے میں مبینہ ملوث قرار دیا گیا جس پر انہیں معطل کرکے ڈائریکٹوریٹ رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔