ماسٹر کلاس پروگرام 2020 کامیابی سے اختتام پذیر ہوگیا

August 05, 2020

پشاور (خصوصی نامہ نگار) یوفون کا جامعات کے ہزاروں طالب علموں کیلئے ماسٹر کلاس پروگرام 2020 چھ ہفتے جاری رہنے کے بعد کامیابی سے اختتام پذیر ہوگیا یہ پروگرام 7 سیشنز پر مشتمل تھا جس کا عنوان فیوچر پروف یور کیرئیر ود یوفون ماسٹر کلاسز پروگرام تھا میں بیرون ملک اور پاکستان بھر کے 150 سے زائد شہروں کے 7 ہزار سے زائد طالب علموں نے شرکت کی۔ ماسٹر کلاسز پروگرام میں طالب علموں کو گھر بیٹھے اپنی مہارتیں بہتر بنانے کی سہولت حاصل ہوئی اور مستقبل میں اپنے کیرئیر کے لئے انکی معلومات میں اضافہ ہوا۔کورونا وباء کے دوران عملی معلومات اور مہارتوں کے ملاپ پر مبنی اپنی کائوش ورچوئل ماسٹر کلاس سیشنز کو اپنے بنیادی سمر انٹرن شپ پروگرام سے تبدیل کیاجس میں لمز، ایل ایس ای، کیو اے یو، فاسٹ، آئی بی اے، نسٹ، نمل، کامساٹس، آئی او بی ایم، زیبسٹ، بی این یو، اے کے یو، جی آئی کے آئی، آئی ایم سائنسز، بحریہ یونیورسٹی، یو ای ٹی، پنجاب یونیورسٹی سمیت 168 دیگر جامعات کے طالب علموں نے حصہ لیا۔ ہر سیشن کا مواد طالب علموں کی ضروریات اور ترجیحات کے مطابق تیار کیا گیا تاکہ وہ کاروباری دنیا میں شامل ہونے کے لئے بہتر انداز سے تیار ہوسکیں۔