کورونا سے بچائو ‘سوشل میڈیا کا استعمال عروج پر

August 05, 2020

پشاور (وقائع نگار )عید الضحی پر کورونا سے بچاو کے پیش نظر جہاں پشاور کے شہریوں نے میل ملاپ میں فاصلہ قائم کیا ہے وہی ایک دوسرے کی خبر رکھنے کیلئے سوشل میڈیا کا استعمال عروج پرپہنچ گیا ہے عید کے چاروں دن گھروں میں دعوتوں ، باربی کیو اور محفلوں کا احوال سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر شئیر ہوتا رہا کورونا کے احتیاطی تدابیر کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے گذشتہ روز بھی گھروں میں دعوتوں ، باربی کیو اور محفلیں سجی رہی ۔ گھروں میں مختلف پکوان تیار ہو رہے ہیں جبکہ مرد بھی کھانوں کی تیاری میں خواتین کا ہاتھ بٹا رہے ہیں۔ قورمہ ، کڑائی گوشت ، تکہ کباب ، سلاد اور سویٹ ڈش تیار کر کے شہری سوشل میڈیا پر شئیر کرتے ہے جس دور بیٹھے قریبی رشتہ دار، دوست اور خاندان کے دوسرے لوگ آگاہ ہوتے ہیں ادھر کچھ لوگ کورونا ایس او پیز کی پرواہ کئے بغیر مختلف علاقوں اوردوسرے اضلاع میں اپنی فیملی کے ہمراہ سیاحتی مقامات پر محافل سجا رہے ہیں تاہم تفریح گاہیں بند ہونے سے بچے گھروں میں اکھٹے ہو رہے ہیں عید کے چوتھے دن بھی دسترخوان سجا کر آپس میں خوشیاں شیئر کی جا رہی ہیں۔