شہریوں نے 54فیصد زیادہ کھالیں الخدمت کو فراہم کیں، ترجمان

August 05, 2020

پشاور( وقائع نگار )پشاور سمیت صوبہ بھر میں عید الضحیٰ کے موقع پر شہریوں نے امسال گزشتہ برسوں کے مقابلے میں 54فیصد زیادہ کھالیں الخدمت فاؤنڈیشن کو فراہم کیں ۔ الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی ترجمان نورالواحدجدون کے مطابق عید سے قبل الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی صدر خالد وقاص کی ہدایت پرتمام ضلعی صدور نے چرم قربانی مہم کے سلسلے میں خصوصی طور پر منصوبہ بندی کی تھی اور کھالوں کے کم نرخ کی وجہ سے اضلاع کو گزشتہ سال کی نسبت دگنی کھالیں جمع کرنے کا ہدف دیا گیاتھا ۔