گرمی کی شدت‘ برف کا نرخ فی من 1400روپے تک پہنچ گیا

August 05, 2020

پشاور (احتشام طورو وقائع نگار )صوبائی دارلحکومت پشاور میں برف کا بحران پیدا ہو گیا ہے فی من 1400روپے تک پہنچ گیا ہے 300 روپے فی من فروخت ہونے والی برف 1400 روپے فی من تک پہنچ گیا ہے پشاور میں 50روپے سے کم برف کی فروخت بند کر دی گئی ہے کینٹ ، سٹی کے مختلف ایریا میں برف فروشوں کی دکانوں میں برف نہیں مل رہی ہے جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔ گرمی کی شدت میں اضافہ اور فریجوں میں گوشت رکھنے کے باعث برف کی مانگ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث برف کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیاگیا ہے ۔ بجلی لوڈ شیڈنگ کے باعث بھی برف کی تیاری بروقت نہیں ہو رہی ہےجس کے باعث برف کی قیمتوں میں خود ساختہ طور پر اضافہ کیا گیا ہے ۔