الخدمت فائونڈیشن نے مستحقین میں گوشت تقسیم کیا

August 05, 2020

پشاور( وقائع نگار)الخدمت فاؤنڈیشن صوبہ خیبر پختونخوا نے گزشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی عید الضحیٰ کے موقعہ پر صوبہ بھر کے مختلف اضلاع اور ملحقہ قبائلی علاقوں میں بڑے پیمانے پر قربانی کے جانور زبخ کر کے یتیموں،بیواؤں،تھیلی سیمیاء سے متاثرہ بچوں، مستحق خاندانوں،افغان مہاجرین، جیلوں میں قید مرد و خواتین اور مقامی مستحقین تک قربانی کا گوشت پہنچایا۔