ظلم کی انتہا ظالم کے عبرتناک انجام کو قریب تر کر دیتی ہے، مخدوم ہاشم جواں بخت

August 05, 2020

وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت کا کہنا ہے کہ ظلم کی انتہا ظالم کے عبرت ناک انجام کو قریب تر کر دیتی ہے۔

یوم استحصال کشمیرکے موقع پر وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت نےاپنے پیغام میں کہا کہ کشمیر کی آزادی کے لیےپاکستان سیاسی طو پر بھی بھر پور کردارادا کررہا ہے۔

ہاشم جوان بخت نے کہا کہ وقت پڑنے پرعسکری طاقت سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا۔

انہوںنے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ آزادی کی راہ میں شہید ہونے والے مجاہدوں کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔