کرکٹرز کی ملازمت بچانے کیلئے کوشاں اقبال قاسم کی اپنی نوکری ختم

August 06, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ملک میں ڈپارٹمنٹل کرکٹرز کی ملازمتوں کے لئے مہم چلانے والے پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین اقبال قاسم اپنی ملازمت بچانے میں ناکام رہے۔سابق چیف سلیکٹر اقبال قاسم کی بنک کی ملازمت کنٹریکٹ ختم ہونے پر بینک انتظامیہ نے ایک ماہ تک اقبال قاسم کو کوئی جواب نہیں دیا ہے۔ ایک ماہ بعد اچانک ملازمت سے فارغ کرنے کا پروانہ تھما دیا۔ اقبال قاسم ریٹائر منٹ کے بعد کنٹریکٹ پر کام کررہے تھے۔