یوکرائنی پاپ سنگر کی ٹکڑوں میں کٹی لاش فریج سے برآمد

August 06, 2020

کیف (مانیٹرنگ ڈیسک)یوکرائن کے مشہور پاپ سنگر کی گھر کے فریج سے ٹکڑوں میں کٹی لاش برآمد ہوئی ہے ۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرائن کے معروف گلوکار 30 سالہ اینڈی کارٹ رائٹ کو اُن کی اہلیہ 36 سالہ مرینہ نے مبینہ طور پر قتل کرنے کے بعد لاش کو چاقو سے کاٹ کر ٹکڑے ٹکڑے کیا، پھر واشنگ مشین میں دھویا اور پلاسٹک کے تھیلوں میں ڈال کر فریج میں رکھ دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ اینڈی کارٹ رائٹ کی لاش ٹکڑوں میں فریج سے ملی ہے تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ قتل کس نے کیا ہے۔ گلوکار کی اہلیہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ کورونا وبا کے باعث گلوکار ذہنی تناؤ کا شکار تھے اور منشیات کا بے دریغ استعمال کرنے کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔گلوکار کی اہلیہ نے اپنے بیان میں مزید بتایا کہ اینڈی کارٹ رائٹ کے مداحوں کو منشیات کے باعث ہلاکت پر افسوس ہوتا، اس شرمندگی سے بچنے کیلیے لاش کے 4 روز تک ٹکڑے ٹکڑے کیے، انہیں دھویا، نمک چھڑکا اور تھیلوں میں سی کر فریج میں رکھ دیا جبکہ لوگوں کو بتایا کہ گلوکار لاپتہ ہوگئے ہیں۔