منیشا لامبا نے شوہر ریان تھام سے طلاق کی تصدیق کردی

August 06, 2020

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بولی وڈ اداکارہ منیشا لامبا نے اپنے شوہر ریان تھام سے طلاق لے لی۔بھارتی میڈیا کے مطابق منیشا لامبا اور ان کے شوہر ریان تھام کی 6 جولائی 2015 کو شادی ہوئی تھی، ان دونوں کی ملاقات 2013 میں ایک نائٹ کلب میں ہوئی تھی۔ شادی کے تین سال بعد ہی 2018 میں منیشا لامبا نے اپنے شوہر کا گھر چھوڑ دیا تھا، انہوں نے اس وقت اس بارے میں کوئی بات نہیں کی تھی اور نہ ہی ان کے شوہر نے اس حوالے سے کوئی بات میڈیا کو بتائی تھی۔اب خبریں سامنے آرہی ہیں کہ منیشا لامبا نے اپنے شوہر سے باضابطہ طلاق لے لی ہے۔ ایک بھارتی میگزین نے جب اداکارہ سے اس بارے میں سوال کیا تو انہوں نے طلاق کی خبروں کی تصدیق کی اور کہا کہ " میں اور ریان علیحدہ ہوچکے ہیں، اب علیحدگی کی قانونی کارروائی پوری ہوچکی ہے۔