عاصم اظہر کا مداحوں کو اپنے نئے گانے کے بول پر ٹک ٹاک بنانے کا چیلنج

August 06, 2020

عاصم اظہر کا مداحوں کو اپنے نئے گانے کے بول پر ٹک ٹاک بنانے کا چیلنج

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میوزک انڈسٹری کے نوجوان گلوکار عاصم اظہر نے مداحوں کو اپنے نئے گانے کے بول پر ٹک ٹاک بنانے کا چیلنج دے دیا۔ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عاصم نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے نئے گانے ’سوہنیا‘ کے پسندیدہ بول گنگناتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔عاصم نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اپنے گانے کے بول ’مانگا مفلس کی دعاؤں کی طرح ہے تجھکو صنم‘ لکھے اور کہا کہ ’سوہنیا‘ ٹک ٹاک چیلنج پیش کررہا ہوں۔گلوکار نے لکھا کہ ’گانے کے ان بولپر اپنی ٹک ٹاک ویڈیو بنائیں اور مجھ سے شیئر کریں، میں آپ سب کی ویڈیوز شیئر کروں گا۔‘انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی ویڈیو کے بارے میں عاصم اظہر نے بتایا یہ ویڈیو ان کی والدہ نے بنائی ہے۔واضح رہے کہ حال ہی میں ریلیز ہونے والے عاصم کے گانے ’سوہنیا‘ کو مداحوں کی جانب سے خوب پزیرائی ملی تھی۔ گلوکار عاصم اظہر کے نئے گانے ’سوہنیا‘ نے کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کرتے ہوئے صرف 2دن میں یوٹیوب پر10لاکھ سے زائد ویوز حاصل کرلیے تھے۔عاصم اظہر کے گانے’سوہنیا‘ کو کنال ورما نے لکھا ہے جبکہ اس گانے کو کمپوز کرنے والے خود عاصم اظہر ہیں۔