انٹر بینک ڈالر کی قدر میں70پیسے اضافہ

August 06, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر )مقامی کرنسی مارکیٹوں میں بد ھ کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں ڈالر 168.60روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں70پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 167.60 روپے سے بڑھ کر168.30روپے اور قیمت فروخت 167.90 روپے سے بڑھ کر168.60 روپے ہو گئی۔