مودی نے رام مندر کا سنگ بنیاد رکھ کر اپنے حلف کی خلاف ورزی کی، اسدالدین اویسی

August 06, 2020

مودی نے رام مندر کا سنگ بنیاد رکھ کر اپنے حلف کی خلاف ورزی کی، اسدالدین اویسی

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت کے مسلمان رہنما، مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اور رکن پارلیمان اسد الدین اویسی نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے رام مندر کا سنگ بنیاد رکھ کر اپنے حلف کی خلاف ورزی کی ہے۔انہوں نے ٹوئٹر پر ’بابری زندہ ہے‘ کے ہیش ٹیگ کے ساتھ بابری مسجد کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’بابری مسجد تھی، ہے اور رہے گی انشاللہ‘۔انہوں نے کہا کہ آج کا دن جمہوریت کی شکست اور ہندتوا کی جیت کا دن ہے۔ مودی نے کہا کہ وہ آج جذباتی ہیں۔ جناب وزیراعظم میں بھی آج جذباتی ہوں کیونکہ میں شہریوں کی برابری اور مل جل کر رہنے میں یقین رکھتا ہوں۔ میں جذباتی ہوں کیونکہ اس مقام پر 450برس تک ایک مسجد موجود تھی۔