حکومت سرمایہ کاروں کو تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کررہی ہے، سی پیک اتھارٹی

August 06, 2020

اسلام آباد (اے پی پی) موجودہ حکومت کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لئے سازگار پالیسیوں کے ذریعے سرمایہ کاروں کو تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کررہی ہے۔ سی پیک اتھارٹی حکام کے مطابق چین پاکستان اقتصادی راہداری کے اگلے مرحلے پر کام شروع ہو چکا ہے۔ سی پیک کے تحت قائم کئے جانے والے اقتصادی زون میں علامہ اقبال انڈسٹریل زون فیصل آباد، دھابیجی اکنامک زون کراچی، رشکئی خصوصی اقصادی زون پر تیزی سے کام جاری ہے۔