اصحاب رسول اکرمﷺکی ناموس کیلئے ہر قربانی دیں گے ،عمر توحیدی

August 06, 2020

اولڈہم (پ ر) پاسبان صحابہ برطانیہ کے چیئرمین محمد عمر توحیدی نے کہا ہے کہ پاکستان کی سنّی عوام اصحاب رسول اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کی عزت و ناموس کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور پاکستان کے تحفظ و بقا کی خاطر ہم شر پسند عناصر کے مذموم عزائم کو آشکار کرتے رہیں گے،وطن عزیز پاکستان میں مذہبی تنازعات کی شدت سے مکمل طور پر نجات حاصل کرنے کے لئے تحفظ بنیاد اسلام بل کی منظوری پنجاب اسمبلی کا ایک تاریخی اور قابل تحسین اقدام ہے ، انھوں نے کہا کہ عوام اپنی مذہبی حمیت کا بھر پور ثبوت دیتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری سرور پر زور دیں کہ وہ اس بل پر فی الفور دستخط کریں تاکہ یہ فوراً نافذ ہو سکے۔