قرنطینہ اور نسلی تنازعات مشیل اوباما ڈپریشن کا شکار

August 06, 2020

واشنگٹن (اے ایف پی) امریکا کی سابق خاتون اول مشیل اوباما کورونا وائرس قرنطینہ اور نسلی تنازعات کی وجہ سے ڈپریشن کا شکار ہوگئی ہیں۔ اپنے جاری پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ میں آدھی رات کو اس لیے اٹھ جاتی ہوں کیوں کہ مجھے کوئی پریشانی ہوتی ہے یا کوئی بوجھ محسوس ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ خود کو مصروف رکھنے کی کوشش کرتی ہیں، حالاں کہ قرنطینہ میں کرنے کو زیادہ کچھ نہیں ہے۔