یوم استحصال کشمیر، سیاسی و سماجی سطح پر بھرپور احتجاج، سیمینارز، ریلیاں، بھارتی مظالم کی مذمت

August 06, 2020

راولپنڈی، اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے، کامرس رپورٹر) یوم استحصال کشمیر کے سلسلے میں سرکاری، سیاسی و سماجی سطح پر بھرپور احتجاج کیا گیا اور ریلیاں نکالی گئیں۔مختلف سیمینارز اور تقریبات میں مظلوم کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی شدید مذمت کی گئی۔ ایجو کیشن ڈیپارٹمنٹ اور ڈائریکٹر کالجز کی جا نب سے یوم یکجہتی کی منا سبت سے تعلیمی اداروں کےطلباء و طالبات کے د رمیان تقر یر ی مقا بلوں، خصو صی پرو گرامز، واکس کروائی گئیں۔ میٹرو بس اتھارٹی کی طر ف سے میٹرو بس کے سٹیشنز اور ٹریک پر بینرز اور سٹیمرز آ و یزاں کر نے کے ساتھ سا تھ کشمیر سے متعلق ملی نغمے ایل ای ڈ یز پر ڈ سپلے کئے گئے۔کمشنر ،کیپٹن(ر)محمد محمود نے کشمیر یوں سے اظہا ر یکجہتی کے لئے سیمینار سے خطاب کرتے ہو ئے کہاکہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی ناکامی کا ایسا ثبوت ہے جس پر انسا نیت کا درس د ینے والی تما م قو موں کو آ واز اٹھا نے کی ضرورت ہے۔ رکن قومی اسمبلی راشد شفیق نے کہا کہ بھارتی پارلیمنٹ نے کشمیر کی متنازعہ حیثیت ختم کرنے کے لئے شب خون مارا ۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ انوارالحق نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم کی شدید مذمت کی جا ری ہے۔ڈویژنل سپرنٹینڈنٹ ریلوے، راولپنڈی ڈویژن سید منور شاہ کی قیادت میں ریلوے سٹیشن تک ریلی نکالی گئی۔یوم استحصال کے موقع پر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقع پر چیمبر کے سابق نائب صدر احسن ظفر بختاوری کی قیادت میں ایک ریلی بھی نکالی گئی جس نے چیمبر پہنچ کر تقریب میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد احمد وحید نے کہا کہ مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر جنوبی ایشیاء میں پائیدار ترقی اور خوشحالی کا حصول ناممکن ہے۔ چیمبر کی کشمیر کاز کمیٹی کے کنوینر ظفر بختاوری نے اقوام عالم پر زور دیا کہ وہ کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دلوانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔چیمبر کے نائب صدر سیف الرحمٰن خان، احسن ظفر بختاوری، سردار طاہر، چوہدری ندیم الدین، خالد چوہدری اور دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ دریں اثناء چیئرمین پنجاب سرمایہ کاری اور تجارت بورڈسردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ جلد مقبوضہ کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہوگا۔کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے- تاجر رہنماؤں زاہد بختاوری،سہیل الطاف ، شرجیل میر شیخ صدیق ،لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ مقصود احمد کی قیادت میں مال روڈ پر یوم استحصال کشمیر کے موقع پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی۔ اس موقع پر چوہدری اقبال ، خواجہ اسد،ارشد محمود اعوان، چوہدری منور، چوہدری عمران رشید،ڈاکٹر سلیم رضا راجہ، راجہ ابرار عباسی، سہیل میر، شیخ عنایت اللہ ، خالد مسعود ،نجم الحسن راؤ، ملک شاسب طاہر راجہ حسیب صلاح الدین خلیل طارق سلطان اور دیگر نے خطاب کیا۔زاہد بختاوری نے کہا کہ کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔علاوہ ازیں امیرجماعت اسلامی سنیٹرسرا ج الحق کی یوم سیاہ کی اپیل پر ضلع راولپنڈی میں بھی کشمیری عوام سے اظہاریکجہتی کیا گیا۔راجہ محمدجواد، سیدامجدحسین شاہ، شمس الرحمٰن سواتی، محمدوقاص خان،محمدتاج عباسی کی قیادت میں راولپنڈی،ٹیکسلا،واہ کینٹ،گوجرخان،کلر سیداں میں یکجہتی کشمیرریلیوں کاانعقاد کیاگیا۔ وفاقی دارالحکومت کے یکجہتی کشمیرمارچ کی قیادت سراج الحق، امیرالعظیم،ڈاکٹرطارق سلیم ودیگرقائدین کررہے تھے۔ پیپلزپارٹی ضلع راولپنڈی کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ضلعی صد چوہدری ظہیر سلطان ،لیاقت علی خان، منصور اختر،اسد ستی ،فرحت ممتاز خان، اسد علی حیدری، بشارٹ بھٹی، راجہ نوید اور دیگر بھی شریک تھے۔پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے انفارمیشن سیکرٹری محمد شاہدنے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت کی انتہا ہوچکی ۔پیپلز پارٹی راولپنڈی سٹی کے زیر اہتمام بھی مظاہرہ کیا گیا۔ عامر فدا پراچہ، چوہدری افتخار احمد ،راجہ الطاف جمیل قریشی راجہ محمد علی منہاس چوہدری فرخ اسماعیل کی قیادت میں مظاہرہ کیا گیا۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار بھٹو نے پیپلز پارٹی کی بنیاد ہی مسئلہ کشمیر پر رکھی۔ منہاج اسلامک سنٹر کری روڈ میں یوم استحصال کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منہاج ویمن لیگ راولپنڈی کی صدر رابعہ مظہر نے کہا کہ عالمی سطح پر کشمیر کا مقدمہ مسلسل اور جارحانہ اندازمیں لڑا جائے۔ یوم استحصال کے سلسلے میں وڈیو کانفرنس آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینیجمنٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی ڈویژن کے زیر اہتمام ہوئی۔ جس میں عرفان طالب، ابرار احمد، محمد رفیق قریشی، راجہ ثناءاللہ، مشتاق حیدر، ملک حفیظ اللہ، قاضی نورالحسن، افتخارحسین ملک،چوہدری عطاءالرحمن، عامر انور، مسز سکینہ تاج، حسن جاوید اور دیگرنے شرکت کی۔مقررین نےکہا کہ قوم کو متحد کرنے کی ضرورت ہے ۔