آر آئی یو جے کی صحافی پر تشدد کی مذمت ،آج احتجاج کا اعلان

August 06, 2020

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کےصدر عامر سجاد سید اور جنرل سیکرٹری آصف علی بھٹی سمیت عہدیداروں اور ارکان نے پی آئی ڈی میں سنیئر صحافی اعجاز عباسی پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے وزیراطلاعات شبلی فراز سے واقعہ کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ آر آئی یوجے آج پی آئی ڈی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ بھی کریگی۔