گرانفروشی پر میاں اسلم اقبال کااظہار برہمی

August 06, 2020

لاہور(اکنامک رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے بعض علاقوں میں آٹا، چینی اور دیگر اشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں سے زائد پر فروخت پر انتظامیہ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مارکیٹوں میں گرانفروشی جاری ہے تو انتظامیہ کیا کر رہی ہے، بہت ہوگیا، انتظامیہ اور متعلقہ افسران اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں، صوبائی وزیر صنعت و تجارت سول سیکرٹریٹ میں ٹاسک فورس برائے پرائس کنٹرول کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔