مریضوں کی خدمت کاسفرجاری رہے گا،کوثرپروین

August 06, 2020

لاہور(خصوصی نمائندہ)ڈائریکٹر جنرل نرسنگ پنجاب کوثر پروین نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ تاحیات نرسنگ کے مقدس پیشے کی ترقی اوردکھی انسانیت کی خدمت کے کارواں کو مزید آگے بڑھانے کے لئے اپنی پیشہ وارانہ خدمات اور توانائیاں رضاکارانہ طور پر صرف کرتی رہیں گی تاکہ مریضوں کی خدمت کا یہ سفر جاری رکھا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار کوثر پروین نے ڈی جی این پنجاب کے عہدے سے ریٹائرمنٹ کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔