جماعت اسلامی کی شمولیتی تقریب آج ہوگی

August 06, 2020

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی ضلع قلعہ سیف اللہ کے زیراہتمام کان مہترزئی میں شمولیتی تقریب آج سہ پہر تین بجے ہوگی ، تقریب کے مہمان خصوصی امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی ، مولانا عبدالکبیر شاکر ، ڈاکٹر عطاءالرحمٰن ، مولانا عبدالحمید منصوری ہوں گے تقریب میں سیاسی قبائلی رہنما نذیر احمدکاکڑ سمیت دیگر نوجوان ، علماء کرام و قبائلی عمائدین جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کریں گے ۔