میرج اور ڈیتھ گرانٹ میں اضافہ خوش آئند ہے ،مزدورتنظیم

August 06, 2020

پشاور(وقائع نگار)مزدوروں کی نمائندہ تنظیم پاکستان ورکرز فیڈریشن نے خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے میرج اور ڈیتھ گرانٹ میں اضافہ کرنے کو خوش آئند قرار دیا ہے اور صوبے میں مزدوروں کا ڈیٹا اکھٹا کرنے میں حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرانے کا اعلان کیا ہے پی ڈبلیو ایف کے صوبائی جنرل سیکرٹری رازم خان نے اس حوالے سے بتایا کہ صوبائی وزیر محنت شوکت یوسفزئی کی جانب سے مزدوروں کیلئے میرج اور ڈیتھ گرانٹ میں اضافے اور صوبے بھر میں مزدوروں کی رجسٹریشن کے اعلان کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور پی ڈبلیو ایف پہلے بھی اس بات کی نشاندہی کر چکی ہے کہ مزدوروں کی رجسٹریشن نہ ہونے کی وجہ سے بہت سے محنت کش حکومتی مراعات سے محروم ہیں تاہم حکومت اب خود اس بات کا اقرار کر رہی ہے۔