آئی جے ٹی کی لبنان میں دھماکوں کی مذمت

August 06, 2020

پشاور (خصوصی نامہ نگار) اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ حمزہ محمد صدیقی نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں ، تمام ہمدردیاں لبنانی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیںمشکل کی اس گھڑی میں پوری پاکستانی قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے ۔پوری دنیا میں مسلمان اور اسلام کو دبانے کی سازشوں نے امت مسلمہ کا امن تباہ کرکے رکھ دیا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ان نا مساعد حالات میں تمام مسلم ممالک اکھٹے ہوجائیں اور مسلم دشمن عناصر کو منہ توڑ جواب دیا جائے۔ انہوں نے زخمیوں کی صحت یابی کی دعا کی اور مطالبہ کیا کہ دھماکوں کی انکوائری کرتے ہوئے حقائق پوری دنیا کے سامنےلائی جائیں کہ آخر کیوں ہر دفعہ معصوم مسلمانوں کو ہی نشانہ بنایا جاتا ہے۔