میٹھے سوڈے سے ایکنی کا علاج ممکن ہے؟

August 06, 2020

دانے داغ دھبوں سے پاک صاف جلد ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے ، اکثر و پیشتر ایکنی کا علاج میٹھے سوڈے سے کرنا تجویز کیا جاتا ہے جو کہ آپ کی جلد کے لیے مفید ثابت ہونے کےبجائے نقصان کا باعث بن سکتا ہے ۔

سوڈیم بائیکاربونیٹ کیمیکل کو آسان اصطلاح میں میٹھا سوڈا یا بیکنگ سوڈا کہا جاتا ہے، میٹھا سوڈا متعدد غذاؤں میں استعمال ہونے سمیت گھر کی صاف ستھرائی میں بھی معاون ہے۔

انٹرنیٹ پر موجود چند بیوٹی انفلوئنسرز کا ماننا ہے کہ میٹھا سوڈا ایکنی کے خاتمے میں بھی کردار ادا کرتا ہے جسے دیکھنے کے بعد متعدد خواتین گھر میں رکھے میٹھے سوڈے کا اپنی جلد پر استعمال شروع کر دیتی ہیں جو کہ نہایت نہ مناسب ہے ۔

میٹھا سوڈا اور ایکنی کے علاج سے متعلق طبی مارین کیا کہتے ہیں ؟

بیکنگ سوڈاایکنی ، کیل مہاسوںکا علاج نہیں کرسکتا

طبی ماہرین کے مطابق میٹھا سوڈا دانوں، کیل مہاسوں، ایکنی کے لیے مفید ہے اس کے سائنسی طور پر کوئی شواہد نہیں ملتے ہیں، جلد کے حساس ہونے کے سبب سائنس اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ میٹھے سوڈے کے جلد پر استعمال سے یہ نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے ۔

طبی ماہرین کے مطابق انسانی جلد کی فطرت ایسیڈک ہے جبکہ میٹھا سوڈا قدرتی طور پر الکلائن خصوصیات رکھتا ہے، میٹھے سوڈے کےجلد پر استعمال سے جلد کا پی ایچ لیول بگر سکتا ہے جس سے جلد صاف ہونے کےبجائے مزید خراب ہو سکتی ہے ۔

طبی ماہرین کے مطابق اگر ایکنی کے علاج کے غرض سے میٹھا سوڈا براہراست جلد پر لگا لیا جائے تو یہ بجائے ایکنی صاف کرنے کے جلد کو مزید خراب، داغدار اور جلا سکتا ہے، اس کے استعمال سے ایکنی مزید موٹی بھی ہو سکتی ہے ۔

ماہرین جلدی امراض کا کہنا ہے کہ اگر کسی کے جلد پر ایکنی کی شکایت ہے تو اس کا علاج گھر میں موجود مصنوعات سے کرنے کے بجائے کسی معالج سے رابطہ کریں، انٹرنیٹ پر موجود ویڈیوز کی مدد سے جلد کا کسی صورت علاج نہ کریں، اگر آپ کی جلد حساس ہے تو چھوٹی سے چھوٹی اور آپکی نظر میں بے ضرر چیز بھی بڑا نقصان کر سکتی ہے ۔