جماعت اسلامی کا زخمی کارکن دم توڑ گیا

August 06, 2020

جماعت اسلامی کا زخمی کارکن دم توڑ گیا

کراچی میں جماعت اسلامی کی ریلی میں دھماکے کا ایک زخمی دم توڑ گیا، رفیق تنولی وینٹی لیٹر پر تھے۔

پولیس کے مطابق رفیق تنولی کو پیٹ میں چھرے لگے تھے جس سے اس کا لبلبہ اور مثانہ متاثر ہوئے تھے اور وہ اسٹیڈیم روڈ پر واقعہ نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق رفیق تنولی جماعت اسلامی قائدآباد کے ناظم تھے۔

واضحرہے کہ کراچی کے علاقے یونیورسٹی روڈ پر گزشتہ روز یوم استحکام پاکستان کے سلسلے میں ریلی کے دوران کریکر دھماکہ ہوا تھا جس سے باعث 38 افراد زخمی ہوئے تھے۔

زرائع کے مطابق حادثے کے 12 زخمی افراد مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں جبکہ دیگر افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد گھر روانہ کردیا گیا تھا۔