عالمی برادری مسئلہ کشمیر پر سنجیدگی دکھا رہی ہے، ترجمان دفتر خارجہ

August 06, 2020

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ کا کہنا ہے کہ دوست ممالک اورعالمی برادری مسئلہ کشمیر کےحل میں سنجیدگی دکھا رہے ہیں۔

زاہد حفیظ نے اپنے ایک بیان میں مقبوضہ کشمیر سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں یوم استحصال کشمیر منایا گیا، گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کے بھارتی محاصرے کو 365 دن مکمل ہوگئے ہیں، چین نے بیان دیا جموں و کشمیر کا مسئلہ پاکستان، بھارت کی تاریخ میں حل طلب ہے، او آئی سی نے بھی کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیا۔

زاہد حفیظ نے مزید کہا کہ او آئی سی نے تسلسل سےجموں و کشمیر کے مسئلےکی حمایت کی، 5 اگست 2019 سے پاکستان نے کشمیر پر او آئی سی کے ساتھ تین اجلاس کیے، او آئی سی نے کشمیر پر مضبوط بیانات دیے، پاکستانی عوام کو او آئی سی سے مزید توقعات ہیں۔

زاہد حفیظ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں ذرائع ابلاغ پر مکمل پابندی ہے جو غیر قانونی ہے، سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر پر مباحثہ واضح کرتا ہے یہ بھارت کا اندرونی مسئلہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اوآئی سی کا بانی رکن، رکن ممالک سے قریبی تعلقات ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ او آئی سی اپنا قائدانہ کردار ادا کرے ، سعودی عرب سے ہمارے قریبی برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان کے سیاسی نقشہ کے اجرا پر اراکین پارلیمان کو پہلے اعتماد میں لیا گیا، پاکستان اور پاکستانی عوام کو کسی سے بھی بڑھ کر او آئی سی سے توقعات موجود ہیں۔

زاہد حفیظ نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ کی قیادت میں دفتر خارجہ سے بڑی ریلی نکلی، وزیراعظم عمران خان نے آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی مین خطاب کیا، سیدعلی گیلانی کوان کی استقامت، بہادری پر نشان پاکستان عطا کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز پاکستان کی درخواست پرسلامتی کونسل میں ایک برس میں تیسری بار کشمیر پر بات کی گئی۔

اُن کا مزید کہا کہ ہم سلامتی کونسل کے تمام اراکین بالخصوص چین کے شکر گزار ہیں، یوم استحصال پر دنیا بھر میں کشمیریوں کے حق میں آوازیں بلند ہوئیں، او آئی سی نے کشمیریوں کو ان کے بنیادی انسانی حقوق، بنیادی انسانی آزادیوں کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ لندن، پیرس، برسبین، برسلز و دیگر بہت سے بین الاقوامی شہروں میں کشمیریوں کےحق میں ریلیاں نکالی گئیں، ‏پاکستان سرحد پارکسی بھی حملے کا جواب دینے کیے لیے پُرعزم ہے، ‏14اگست کو سید علی گیلانی کو نشان پاکستان سے نوازا جائے گا۔

زاہد حفیظ نے کہا ہے کہ ‏افغان آرمی کو بن شاہی میں بارڈر میٹنگ کا کہا گیا تھا، ‏دہشت گردوں کو مدد فراہم کرنے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں، ‏دونوں ملکوں کو بہترین تعاون اور رابطوں کی ضرورت ہے ، ‏بھارت نے لاکھوں کشمیریوں کو فوجی محاصرے میں رکھا ہوا ہے،‏اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل نکالا جائے۔

ترجمان دفترخارجہزاہد حفیظ نے مزید کہا کہ پاکستان اپنے سیاسی نقشے کے اجراء پر بھارت کے بیان کو مسترد کرتا ہے۔

اُن کا بیروت حملوں سے متعلق کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت اورعوام بیروت دھماکے میں انسانی جانوں کےنقصان پر لبنانی حکومت اور عوام سےتعزیت کرتی ہے، دھماکوں میں ایک پاکستانی خاندان بری طرح متاثر ہوا، یہ خاندان بری طرح زخمی ہوا اور ایک لڑکا شہید ہو گیا، اس خاندان کے والد اور ایک ہمشیرہ اسپتال میں تشویش ناک حالت میں ہے۔