یونیورسٹیز معاملات میں التواء کو برداشت نہیں کیا جائیگا، گورنر پنجاب

August 06, 2020

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ یونیورسٹیز کے معاملات میں التواء کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی زیرِصدارت گورنر ہاؤس لاہور میں اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزیر یاسر ہمایوں سمیت دیگر نے شرکت کی۔

دورانِ اجلاس گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے سرکاری یونیورسٹی کے زیرِ التواء معاملات کا نوٹس لے لیا اور 15 ستمبر تک بھرتیوں سمیت تمام معاملات نمٹانے کی ہدایت کی۔

وزیرِ ہائر ایجوکیشن یاسر ہمایوں کی سر براہی میں 7 رکنی کمیٹی بھی قائم کی گئی، اس کمیٹی میں پر نسپل سیکریٹری ٹو گورنر پنجاب ڈاکٹر راشد منصور بھی شامل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیئے: گورنر پنجاب سے وفاقی وزیرِ اطلاعات کی ملاقات

محکمۂ قانون، محکمۂ ہائر ایجوکیشن کے افسران، وی سی پنجاب یونیورسٹی سمیت دیگر بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے یہ ہدایت بھی کی کہ تمام یونیورسٹیز میں رجسٹرار اور دیگر پوسٹوں پر بھرتیوں کو بھی یقینی بنایا جائے، شفافیت اور میرٹ پر کسی قسم کے سمجھوتے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔