ایکسیڈنٹ سے پہلے ٹرین خود رک جایا کرے گی: شیخ رشید

August 06, 2020

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اب سگنل سسٹم نیا ہونے جا رہا ہے، کسی ایکسیڈنٹ سے پہلے ٹرین خود رک جایا کرے گی۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ میری زندگی کا مقصد تھا کہ میں ایم ایل ون کو مکمل کروں، اسی سال میں نالہ لئی کا بھی کام شروع ہو جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ایم ایل ون معاہدے میں طے ہے کہ 90 فیصد لیبر پاکستان سے ہوگی اورڈیڑھ سے دو لاکھ لوگوں کو اس منصوبےسے روزگار ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ ایک ریلوے کی یونیورسٹی بھی بنائی جائے، کوشش ہے سواں سے لے کر ایئرپورٹ تک بھی ایک ریلوے لائن بچھ جائے۔