سابق ایس پی اعجاز ننگیانہ بیٹے سمیت گرفتار

August 06, 2020

سابق ایس پی اعجاز ننگیانہ اور ان کے بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

پولیس ذرائع کے مطابق سابق ایس پی اعجاز ننگیانہ اور ان کے بیٹے کو گرفتار کر کے سابق ایس پی سمیت 5 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔

پولیس کے مطابق پرانی دشمنی پر دو افراد کو اغوا کیا گیا جنہیں بازیاب کرا لیا گیا ہے، ملزمان پر پرانی دشمنی پر دو افراد کو اغوا کرنے کا الزام ہے۔