مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈے پرغور

August 06, 2020

وزیرِاعظم عمران خان کی زیرِصدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہوا جس میں 8 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزراء اور چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ شریک ہوئے، اجلاس میں گزشتہ اجلاس کے فیصلوں پر عمل درآمد رپورٹ پیش کی گئی۔

اجلاس میں کوویڈ 19 سے متعلق صوبوں کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

وزیرِاعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبوں سے کیے وعدے پورے کیے جائیں گے، پاکستان کی اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی کامیاب رہی۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

سات ماہ بعد 6 اگست کو مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس طلب

وزیراعظم نے بروقت اقدامات پر صوبائی حکومتوں کی تعریف کی اور ہدایت کی کہ صوبے ایس او پیز پر عمل درآمد جاری رکھیں۔