پنجاب: ادویات کی خریداری کا طریقہ کار شفاف بنانے پر غور

August 06, 2020

لاہور میں سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر محمد عثمان کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں ادویات کی خریداری کا طریقہ کار شفاف بنانے پر غور کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد عثمان نے کہا کہ مقامی سطح پرخریداری سے ہر ضلع میں مختلف قیمتیں سامنے آتی ہیں، جبکہ مقامی سطح پر خریداری سے ادویات کے معیار میں بھی فرق آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے اضلاع بھی سامنے آئے ہیں جہاں ضرورت سے کم یا زیادہ خریداری کی گئی۔

محمد عثمان نے کہا کہ صوبائی سطح پر خریداری کے لیے ایسا نظام بنایاجائے کہ مقابلہ سخت ہو، مقابلہ سخت ہونے سے بہترین قیمتیں سامنے آئیں گی۔