ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 65 کروڑ ڈالر کا اضافہ

August 06, 2020

ورلڈ بینک کے پچاس کروڑ ڈالر ملکی زرمبادلہ ذخائر کو 20ارب ڈالر کی سطح کے قریب لے گئے۔ کمرشل بینکوں کے ذخائر ریکارڈ 7 ارب ڈالر ہیں۔

اسٹیٹ بینک آ ف پاکستان کے مطابق 30 جولائی تک ملکی زرمبادلہ 65 کروڑ ڈالر اضافے سے 19 ارب 56 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔

مرکزی بینک کے مطابق عالمی بینک اور دیگر اداروں کی جانب سے رقوم موصول ہونے کے سبب ملکی زرمبادلہ ذخائر میں اضافے ہو اہے۔

اسٹیٹ بینک کے ذخائر 56 کروڑ ڈالر اضافے سے 12 ارب 54 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔ جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 8 کروڑ ڈالر اضافے سے 7 ارب کی سطح عبور کرگئے۔