آٹے کی مقررہ قیمت پر عوام کو فراہمی یقینی بنارہے ہیں، عبدالعلیم خان

August 06, 2020

پنجاب کے وزیر خوراک عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ آٹے کی مقررہ قیمت پر عوام کو فراہمی یقینی بنارہے ہیں، جبکہ پنجاب میں 5 ارب روپے ماہانہ آٹے کے لئے سبسڈی دی جارہی ہے۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ پنجاب میں 20 کلو آٹا 860 روپے میں مل رہا ہے، جبکہ دوسرے صوبوں میں 20 کلو آٹا 11،12سو روپے میں مل رہا ہے۔

علیم خان نے کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ مہنگا آٹا نہیں خریدیں، چکی والے بھی اپنا منافع کم کریں اور ناجائز منافع خوری نہیں کریں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ عوام پر رحم کریں، سندھ میں پنجاب کا آٹا ساڑھے11 سو روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ پنجاب سے سستا آٹا خرید کر سندھ میں مہنگا فروخت ہو رہا ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ اگلے ہفتے سے شوگر ملز سے بھی مذاکرات کریں گے، 70 فیصد چینی کمرشل اور 30 فیصد عوام استعمال کر رہے ہیں۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ نان اور روٹی کی قیمتوں پر بھی نظر رکھے ہوئے ہیں۔