بی آر ٹی منصوبے میں غلطیاں ہوئیں، شبلی فراز کا اعتراف

August 06, 2020

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے اعتراف کیا ہے کہ پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے غلطیاں ہوئیں۔

یہ بات انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ حکومت کے کامیاب منصوبوں کی بات نہیں ہوتی، بی آر ٹی پر سیاست کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تسلیم کرتے ہیں ہم سے غلطی ہوئی، اسے بہتر طریقے سے کیا جاسکتا تھا۔

شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ ایک کام غلط ہوگیا، سیاسی طور پر اسے اتنا اٹھا لیا گیا، دس میں سے نو چیزیں ٹھیک ہوئی تھیں ایک خراب ہوئی۔