آرمی چیف اور جاپانی وزیر دفاع کی ویڈیولنک پر گفتگو

August 06, 2020

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور جاپان کے وزیردفاع کے درمیان وڈیولنک پر گفتگو ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان تعاون پر بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف اور جاپانی وزیر دفاع کے درمیان دفاع اور سیکیورٹی امور میں باہمی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کےخاتمے کے لیے پاکستان کی کاوشوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جاپانی وزیر دفاع نے کورونا وائرس اور ٹڈی دل کے خلاف پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور جاپانی وزیر دفاع نے خطے میں امن اور انسداد دہشت گردی کے لیے پاکستان کے کردار کو بھی سراہا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دونوں جانب سے کورونا کی صورت حال میں بہتری و اسٹاف سطح پر روابط بحال کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ باہمی دفاعی تعاون میں اضافے، مشترکہ مشقوں اور پائریسی کے خلاف تعاون پر بھی اتفاق کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے ٹڈی دل کے انسداد کے لیے جاپانی وزیر دفاع کی تعاون کی پیش کش پر شکریہ ادا کیا۔