دونوں سجدوں کے درمیان تسبیحات پڑھنے کا حکم

August 07, 2020

تفہیم المسائل

سوال: نماز میں ایک سجدہ کرنے کے بعد دوسرا سجدہ کرنے کے لیے جو وقفہ ہوتا ہے ، اس میں کیا پڑھتے ہیںاو ر وہ پڑھنا لازمی ہے ؟،(اقرا ٔاعجاز )

جواب: دونوں سجدوں کے درمیان یہ دعا منقول ہے:اَللّٰہُمَّ اغْفِرْ لِیْ وَارْحَمْنِیْ وَعَافِنِیْ وَاہْدِنِیْ وارْزُقْنِیْ لیکن یہ نوافل پر محمول ہے۔ ہاں! اگر کوئی تنہا فرض واجب وغیرہ پڑھ رہا ہے تو اس میں بھی پڑھ سکتا ہے، اسی طرح جماعت کی نماز میں اگر مقتدیوں کو گرانی نہ ہو تو امام ومقتدی دونوں پڑھ سکتے ہیں۔حدیث پاک میں ہے :ترجمہ:’’ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم ﷺ دونوں سجدوں کے درمیان پڑھا کرتے تھے :اَللَّہُمَّ اغْفِرْ لِی، وَارْحَمْنِی،وَاجْبُرْنِی، وَاہْدِنِی،وَارْزُقْنِی،

ترجمہ:’’ا ے اللہ!میری مغفرت فرما ، مجھ پر رحم فرما،میرے نقصان اورمصیبت کی تلافی فرما، میری رہنمائی فرمااورمجھے رزق عطافرما،(سُنن ترمذی:284)‘‘۔

(…جاری ہے…)