وزیراعظم نے10 رکنی کابینہ کمیٹی برائےقانون سازی تشکیل دےدی

August 06, 2020

وزیراعظم عمران خان نے10 رکنی کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی تشکیل دے دی، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کابینہ کمیٹی قانون سازی کےچیئرمین وفاقی وزیر قانون و انصاف ہوں گے۔

اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کمیٹی میں بطور رکن شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی وزراء فوادچودھری اور اعظم سواتی بطور رکن کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

اعلامیے کے مطابق مشیر احتساب و داخلہ شہزاد اکبر اور اٹارنی جنرل کمیٹی کے رکن ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری قانون، جوائنٹ سیکریٹری آئی اے ون وزیر اعظم آفس بھی ارکان میں شامل ہیں، جبکہ سیکریٹری قانون، کمیٹی کے ممبر اور بطور سیکرٹری فرائض انجام دیں گے۔