چودھری شجاعت کی بائیں آنکھ کا کامیاب آپریشن

August 06, 2020

مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت کی بائیں آنکھ کا آپریشن کامیاب رہا۔

لاہور کے نجی اسپتال میں ڈاکٹروں نے لینس لگا کر چودھری شجاعت کو ڈسچارج کردیا۔

ماہر امر اض چشم پروفیسر ڈاکٹر اسد اسلم کے مطابق چودھری شجاعت حسین کی بائیں آنکھ میں سفید موتیا تھا۔

نجی اسپتال میں ان کی آنکھ کا آپریشن کرکے لینز ڈال دیا گیا، آپریشن کے بعد انہیں ڈسچارج کرکے گھر جانے کی اجازت دیدی گئی۔