راولپنڈی: 4 نوجوانوں نے راہ چلتی لڑکی کو بے لباس کردیا

August 06, 2020

راولپنڈی میں 4 نوجوانوں نے راہ چلتی لڑکی کو بے لباس کردیا اور ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کردی، سی پی او راولپنڈی کے حکم پر مقدمہ درج کیا گیا لیکن اس سے قبل ہی ملزمان نے ضمانت بھی کروالی۔

راولپنڈی میں چار نوجوانوں نے راہ چلتی لڑکی کو بے لباس کرکے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دی۔

اس حوالے سے لڑکی کا کہنا تھا کہ چار لڑکوں نے رات کے اندھیرے میں اس کے ساتھ زبردستی کرنے کی کوشش کی اور ان کے کپڑے بھی پھاڑ دیے، اور مار پیٹ بھی کی۔

واقعے کو کئی ماہ گزر گئے تاہم سی پی او راولپنڈی نے نوٹس لیا اور ان کے حکم پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمے میں تاخیر کی وجہ سے ملزمان نے پہلے ہی اپنے ضمانت کروالی تھی۔

اس سے قبل جب پولیس ملزمان کو پکڑنے کے لیے پہنچی تھی تو اسے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

پولیس نے متاثرہ لڑکی کا بیان قلمبند کرکے تفتیش کا دائرہ بڑھا دیا ہے۔