مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر مبنی 'آرٹیکل 370' مختصر فلم ریلیز

August 07, 2020

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ برس 5 اگست کو بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے اسے اپنے ساتھ غیر قانونی طریقے سے ضم کر لیا تھا اور اب بھارت کے اس غیر قانونی اقدام کو ایک سال مکمل ہو گیا ہے۔خطے میں بھارتی مظالم کو اجاگر کرنے اور لاک ڈاؤن میں کشمیریوں کی زندگی کا عکس دکھانے کے لیے ہدایت کار ابراہیم بلوچ نے ʼآرٹیکل 370ʼ کے موضوع پر ایک مختصر فلم بنائی ہے۔اس مختصر فلم کی کہانی ایک حاملہ لڑکی گلِ رانا کے گرد گھومتی ہے جو کہ مقبوضہ کشمیر میں رہتی ہے اور لاک ڈاؤن کے بعد اس کا شوہر لاپتہ ہو جاتا ہے۔فلم ʼآرٹیکل 370ʼ میں اداکارہ مریم نفیس نے کشمیری حاملہ لڑکی گلِ رانا کا کردار ادا کیا ہے جب کہ اس فلم کو مدیحہ مجید نے ʼسی پرائم کے بینر تلے ریلیز کیا ہے۔خیال رہے کہ 5 اگست کو بھارت کے اس غیر قانونی اقدام کو ایک سال مکمل ہونے پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ʼیوم استحصال بھی منایا گیا تھا۔