دیشا پٹانی کے والد کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی خبروں کی تردید

August 07, 2020

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے والد جگدیش پٹانی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔عالمگیر وبا کورونا وائرس کے بے رحمانہ حملے جاری ہیں جہاں دنیا میں تقریباً ایک کروڑ 90 لاکھ افراد کا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔احیتاط نہ برتنے پر یہ وائرس کسی کو بھی لگ سکتا ہے، تاہم بولی وڈ میں ہر گزرتے دن کے ساتھ کسی نہ کسی شخصیت کو اس کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس مرتبہ اداکارہ دیشا پٹانی کے والد جگدیش پٹانی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔جگدیش پٹانی کے ساتھ ساتھ اتر پردیش پاور ڈپارٹمنٹ کے دو ملازم بھی اس کا شکار ہوئے ہیں۔دیشا پٹانی نے انسٹاگرام پر اپنے والد کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی جس میں انھوں نے عبارت لکھی کہ ’میں اپنے ہیرو سے بہت محبت کرتی ہوں‘۔تاہم دیشا پٹانی کی ٹیم نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جگدیش پٹانی بالکل ٹھیک ہیں۔دیشا پٹانی کی جانب سے اس سے متعلق کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی۔